پاکستانی نوجوان نے جاپان میں جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی
ٹوکیو: (دنیا نیوز) پاکستانی نوجوان نے جاپان میں جونرہی سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
پاکستانی نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے، پاکستان سے ہر سال سینکڑوں نوجوان ملکی اور غیرملکی سطح پر کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کے تیرہ سالہ نوجوان حذیفہ شاہد نے جاپان میں ہونے والی سکواش چیمپئن شپ میں کامیابی اپنے نام کی ہے، جاپان میں ہونے والی اس جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں متعدد ممالک کے 15 سال سے کم عمر کے بچوں نے حصہ لیا، حذیفہ شاہد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی ۔
حذیفہ شاہد کا کہنا ہے کہ میری کامیابی میرے ملک اور قوم کے نام ہے، اس مقابلے میں کامیابی کے بعد میرے ساتھ ساتھ پوری پاکستانی قوم خراجِ تحسین کی حقدار ہے۔
حذیفہ شاہد جیسے نوجوان پاکستان کے لئےباعثِ عزت ہیں اور یہ نوجوان اس قوم کا اصل سرمایا اور مستقبل ہیں۔