پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا امکان
لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے شرکت نہ کرنے کی صورت میں پاکستان کی جانب سے بھی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کر سکتا ہے۔
بنگلہ دیش ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کرے گا، بنگلہ دیش ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی ورلڈکپ میں شرکت کے حق میں ہیں، بنگلہ دیش حکومت آج کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے باضابطہ طور پر بنگلہ دیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کو ورلڈکپ کھیلنا ہے تو میچز میزبان ملک بھارت میں ہی کھیلنا ہوگا۔
پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے بھارت نہ جانے کی صورت میں آئی سی سی کسی اور ٹیم کو شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔