ٹی 20 ورلڈ کپ سپرایٹ مرحلہ : پاکستان کا نیوزی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
کولمبو:(دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے کے پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
میچ سری لنکا کے شہر کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں ہو رہا ہے جہاں میچ سے قبل شروع ہونے والی بارش تاحال جاری ہے اور گراؤنڈ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا جس سے میچ میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا پہلے کھیلتے ہوئے کوشش کریں گے حریف ٹیم کو بڑا ہدف دے کر میچ کا دفاع کریں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستانی سکواڈ
.jpg)
خیال رہے اگر میچ 8بج کر 10 منٹ سری لنکن وقت تک شروع نہ ہوا تو اس کے بعد اوورز کم ہونا شروع ہوجائیں گے،10 بج کر 16 منٹ کٹ آف ٹائم ہے،5 اوورز کا میچ ہونے کے لئے 10 بج کر 16 منٹ تک میچ شروع ہونا لازمی ہے۔
یاد رہےاگر 10 بج کر 16 منٹ تک میچ شروع نہ ہوا تو میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کر کے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔