میری باؤلنگ عیاں نہیں ہوئی، بیٹرز اب ہوشیار ہو گئے ہیں: عثمان طارق
کراچی: (ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق نے کہا ہے کہ میری باؤلنگ عیاں نہیں ہوئی بلکہ اب بیٹرز ہوشیار ہوگئے ہیں۔
پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز کے خلاف کامیابی سمیٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق نے کہا کہ اگر اچھی گیندیں کروائی جائیں تو وکٹ ضرور ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ بیٹرز میری باؤلنگ کو سمجھ چکے ہیں، دراصل اب بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی عقل استعمال کرتے ہیں اس لیے وکٹ ملنے میں دقت ہوتی ہیں، میں اپنی جانب سے بہترین باؤلنگ کرواتا ہوں، صورتحال کے مطابق گیندیں کرواتا ہوں لیکن نتائج میرے ہاتھ میں نہیں۔
سپنر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی وکٹ پر لاہور کے مقابلے میں زیادہ مشکلات ہیں، یہاں پر سپنرز کامیاب ہیں، کسی بھی میچ میں تاخیر سے باؤلنگ دیے جانے کے سوال پر عثمان طارق نے کہا کہ جب کپتان صورتحال کے مطابق ضرورت محسوس کرتا ہے وہ انہیں باؤلنگ دیتا ہے۔