انڈر18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں جاری انڈر18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف 0-3سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول عزیر احمد نے کیا جبکہ دوسرا گول حیدر آسام نے پنالٹی اسٹروک پر کیا اور تیسرا گول عدیل نے کیا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں ملائیشیا کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ انڈر 18 ایشیا کپ کا فائنل میچ آج بھارت اور جاپان کے درمیان دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں