فیفا ورلڈ کپ2026: مراکش کی ہیٹی کو 2 کے مقابلے 4 گول سے شکست
اٹلانٹا: (ویب ڈیسک) مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہیٹی کو 2 کے مقابلے 4 گول سے شکست دی۔
فیفا ورلڈ کپ میں گروپ C کا میچ مراکش اور ہیٹی کے درمیان اٹلانٹا سٹیڈیم میں کھیلا گیا، گروپ سی میں مراکش نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔
میچ میں ہیٹی نے شاندار آغاز کیا اور دسویں منٹ میں یاسین بونو نے پہلا گول کیا جو 52 برس بعد ورلڈ کپ میں ہیٹی کا پہلا گول تھا، جس پر شائقین نے بھرپور جشن منایا۔
مراکش کی جانب سے اشرف حکیمی نے 39 ویں منٹ پر ٹیم کا پہلا گول کیا تاہم ہیٹی نے چند ہی لمحوں بعد 43 ویں منٹ پر ایک بار پھر برتری حاصل کر لی جب ولسن نے شاندار شاٹ لگا کر گیند جال میں پہنچا دی۔
پہلے ہاف کے اضافی وقت میں مراکش نے ایک مرتبہ پھر واپسی کی اور اسمعٰیل نے گول کر کے سکور 2-2 سے برابر کر دیا۔
دوسرے ہاف میں مراکش نے کھیل پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور صوفیان رحیمی نے 78 ویں منٹ پر تیسرا اور یاسین نے 89 ویں منٹ پر چوتھا گول کرڈالا۔
اس کامیابی کے ساتھ مراکش گروپ سی میں دوسری پوزیشن پر فائز رہا اور اب 29 جون کو مونٹیری میں گروپ ایف کی فاتح ٹیم کے خلاف راؤنڈ آف 32 کا میچ کھیلے گا۔