عمران خان سیاست کا لبادہ اوڑھ کر ملک کمزور کرنا چاہتے ہیں: ملک احمد خان

قصور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ پارٹی کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔

یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا ہے کہ آج کچھ لوگ پاکستان کی ایٹمی قوت کو کم کرنا چاہتے ہیں، کچھ لوگ جھتا بن کر آرمی تنصیبات کو جلاتے ہیں، یہ پاکستانی نہیں، عمران خان سیاست کا لبادہ اوڑھ کر ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، یہ لوگ ریڈیو پاکستان کے اندر کے تاریخی ریکارڈ کو جلا کر پاکستانی ہونے کا کیسے ثبوت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا یہ کور کمانڈر کا ہاؤس نہیں ملک کی سالمیت تھی جسے جلایا گیا، پاکستانی قوم انشاء اللہ ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے، ایٹمی دھماکوں کے وقت جو پریشر تھا وہ نوازشریف ہی برداشت کر سکتا تھا، یہ ملک ایٹمی قوت ہے، اس کو مضبوط کرنے والے وارث ہیں اس کو ختم کرنے کی سازش نیست و نابود کر دیں گے، ایٹمی قوت بننے کے بعد دنیا بھر میں ہمارا سر فخر سے بلند ہوا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں