ایبٹ آباد: محکمہ جنگلات کی گاڑی کھائی میں گر گئی، سکیورٹی گارڈ جاں بحق، 2 زخمی

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد میں محکمہ جنگلات کی گاڑی کھائی میں گرنے سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ ایبٹ آباد کے علاقے ٹھنڈیانی کے قریب اچانک کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مرنے والے شخص کی شناخت ذیشان شاہ کے نام سے ہوئی، حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر میں پک اپ گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، بدقسمت گاڑی سواڑی بازار سے شاہی جا رہی تھی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، دو بچے اور ایک ڈرائیور شامل تھے، اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں