نوازشریف کی ہدایت پر ن لیگ پنجاب کا کل ہنگامی اجلاس طلب

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف نے رانا ثناء اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن پنجاب کا جمعہ کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف چین میں موجود ہیں، مسلم لیگ ن پنجاب کے تنظیمی امور اور نواز شریف کی صدارت کے حوالے سے معاملات زیرغور لائے جائیں گے، ن لیگ کے پارٹی معاملات میں وفاقی اور پنجاب کابینہ میں ممکنہ توسیع بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف نے رانا ثناء اللہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ متحرک کیا جائے، نوازشریف نے پنجاب میں تنظیمی عہدوں اور حکومتی عہدوں کی رپورٹ بھی لینے کی ہدایت کی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں