سیکرٹری نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کامران اعظم خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کامران اعظم خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے ملک کامران اعظم خان کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی، وفاقی کابینہ نے کمانڈنٹ ٹریننگ سینٹر پاکستان رینجرز سندھ تعینات کرنے کی بھی منظوری دیدی، کرنل سید علی امین گیلانی کو 5 جنوری سے کمانڈنٹ پاکستان رینجرز سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ سے دونوں سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں