پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

رسالپور: (دنیانیوز) پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپورمیں پاسنگ آؤٹ پریڈ جاری ہے ۔

 پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈمیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرتقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔

149ویں جی ڈی پی،95ویں انجینئرنگ، 105ایئرڈیفنس،25 ویں ایڈمن سپیشل ڈیوٹیز، ایٹمی لاجسٹکس،131ویں سی ایس کورسز کی گریجویشن بھی تقریب کا حصہ ہیں۔

تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان  بھی شریک ہیں ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ،چیف آف دی ایئر سٹاف ظہیر احمد بابر سندھو نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔

تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے پاک فضائیہ کے مختلف دستوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا ، جے ایف 17تھنڈر پاکستان کے دفاع میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، پاک فضائیہ کی شیر دل ٹیم نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی کے حامل کیڈٹس کواعزازات سےنوازا، ایئر ڈیفنس کورس میں بہترین کارکردگی پر سارجنٹ حبیب الرحمان کو چیف آف دی ایئر سٹاف ٹرافی سے نوازا گیا۔

پی اے ایف ٹرافی کیڈٹ خوشحال خان خٹک کو دی گئی جبکہ ایوی ایشن کیڈٹ محمد ارسلان کو چیف آف ائیر سٹاف ٹرافی سے نوازا گیا۔

نیول کیڈٹ سارجنٹ امان اللہ کو چیف آف دی ایئر سٹاف ٹرافی دی گئی جبکہ سکوارڈن آفیسرجنید ملک کو اعزازی شمشیر سےنوازاگیا، پاس آؤٹ ہونےوالےکیڈٹس سےحلف بھی لیاگیا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں