ہائیکورٹس میں بغیر تحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج

لاہور: (دنیا نیوز) ہائیکورٹس میں بغیر تحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

عدالت عالیہ میں بغیر تحریری امتحان ججز کی تقرری کیخلاف درخواست ایڈووکیٹ محمد اکمل خان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور جوڈیشل کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریری امتحان کے بغیر ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کے آرٹیکل 25،A 2 اور 8 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ میں تقرری کیلئے ججز کا تحریری امتحان لازمی قرار دیا جائے، ہائیکورٹ میں ججز کی شفاف تقرری میرٹ کے اصولوں کے مطابق کی جائے، جوڈیشل کمیشن کے رولز 2010 کی کلاز 3، سب رول 2 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں