جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا مقابلہ موسیقی کے اعلان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے حکومتی سطح پر مقابلہ موسیقی کے اعلان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

وسطی پنجاب اور حلقہ لاہور کی خواتین نے پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے میں شریک خواتین نے پلے کارڈز اور جماعت اسلامی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، خواتین مظاہرین نے خوب نعرے بازی بھی کی۔

صدر جماعت اسلامی حلقہ لاہور عظمیٰ عمران نے کہا کہ پنجاب حکومت نئی نسل کو موسیقی کی طرف راغب کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے، حکومت مقابلہ موسیقی کو فوری منسوخ کرے۔

خواتین مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو نصابی و غیر نصابی تعلیم، اخلاقی تربیت، روزگار اور ہنر سکھانے کے مواقع فراہم کرے، موسیقی جیسے پروگرامز کے انعقاد سے گریز کیا جائے۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقابلہ موسیقی کے بجائے نوجوانوں کے لئے تربیتی پروگرامز کا آغاز کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں