ساہیوال ہسپتال سانحہ: ایم ایس و ڈاکٹرز کی رہائی، ان ڈور سروسز معطل کرنیکا فیصلہ واپس

ساہیوال: (دنیا نیوز) ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت پر گرفتار کیے گئے پرنسپل ، ایم ایس و ڈاکٹرز کی رہائی کے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔

صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے ان ڈور سروسز معطل کرنے کا فیصلہ واپس لیا ہے، کل سے پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز بند رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال آتشزدگی: وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پرچاروں ڈاکٹرزگرفتار

ڈاکٹر شعیب نیازی کا کہنا تھا کہ ساہیوال پہنچ چکے ہیں، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں