کراچی اور بلوچستان میں آج بھی موسم گرم رہنے کا امکان

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی اور بلوچستان میں آج بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ دن میں گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں 15 سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک
دوسری جانب آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ روز سبی 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں