راولپنڈی : گھر میں گیس لیکیج سے دھماکہ، 7 افراد جھلس کر زخمی

راولپنڈی کے گھر میں گیس لیکیج سے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق علاقے وارث خان میں گلی میں گیس لیکیج تھی جو کہ گھر میں بھی چلی گئی، اس دوران گھر میں  آگ جلانے سے دھماکا ہوا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے سے گلی میں کام کرنے والا قصاب بھی زخمی ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں