متحدہ کے سابق اور موجودہ رہنماؤں سے عوام پاکستان پارٹی کے رابطے

کراچی:(دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سابق اور موجودہ رہنماؤں سے عوام پاکستان پارٹی نے رابطے شروع کردیئے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کےسابق رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ،پی ٹی آئی کےسابق رکن سندھ اسمبلی دیوان سچل بھی عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے جبکہ کراچی کی کئی اہم کاروباری سیاسی شخصیات سےبھی شمولیت کےلیےرابطے جاری ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے نئی پارٹی لانچ کر دی

دوسری جانب ذرائع کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ن لیگ،پی ٹی آئی، ایم کیوایم سےنکلے اورناراض افراد عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، عوام پاکستان پارٹی کی20رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

شاہد خاقان عباسی چیئرمین، مفتاح اسماعیل سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ،عوام پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 4جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا اور 6جولائی کو عوام پاکستان پارٹی کی لانچنگ شہر اقتدارمیں ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں