خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد، نگرانی کیلئے ٹیمیں تشکیل

پشاور: (دنیا نیوز) صوبہ خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے نگرانی کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ جنگلات کی کٹائی پر پابندی سوشل میڈیا اور سول سوسائٹیز کی جانب سے اعتراضات کے بعد لگائی گئی۔

فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ کٹائی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور تمام عمل میں درستگی اور شفافیت کی یقینی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی مدد سے منظورشدہ ورکنگ پلانز اور دیگر سکیموں کی نگرانی اور بےضابطگیوں کو روکا جاسکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں