پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں مکمل، وزیراعلیٰ کے پی کا قافلوں کو لیڈ کرنے کا فیصلہ
پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کل ہونے والا جلسے کے حوالے سے خیبرپختونخوا میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے سے قافلوں کو خود لیڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوابی کے مقام کو گیدرنگ پوائنٹ قرار دے دیا گیا، پشاور ڈویژن کے علاوہ تمام رہنما اور ورکرز صوابی میں جمع ہوں گے، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، خیبر کے قافلوں کا صوابی میں استقبال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو ہدایات جاری کردی، ورکرز کو لے جانے کے لیے گاڑیوں کا بندوست کیا جا رہا ہے۔
بنوں سے ممبر قومی اسمبلی مولانا نسیم نے بسوں کو سجا دیا، بسوں پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔