قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد جہنم واصل
راولپنڈی:(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب قلات میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔