قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس 2اکتوبر کو طلب

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس 2 اکتوبر 2024 کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، اجلاس میں صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں پر مشتمل اجلاس ان کیمرہ ہو گا۔

دوسری جانب کل وفاقی کابینہ کا ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، اجلاس وزیر اعظم کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کا 10نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی پر سنگجانی جلسے کے حوالے سے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں