پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کی آنکھ مچولی، ایکسپریس وے کی لائٹیں بند
اسلام آباد:(دنیا نیوز) تحریک انصاف کے کارکنان کی احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپیں جاری ہیں، ایسے میں انتظامیہ نے ایکسپریس وے کی لائٹس بند کردیں۔
ذرائع کے مطابق ڈی چوک سے متصل جناح ایونیو پر بھی لگی لائٹس بند کر دی گئیں ہیں جبکہ پولیس، ایلیٹ فورس اور ایف سی جناح ایونیو اور ڈی چوک پر موجود ہیں۔
دوسری جانب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس شروع ہو گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس میں پولیس افسران کو آر بلاک طلب کر لیا،اجلاس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی سی، ڈی آئی جی آپریشنز اور دیگر افسران موجود ہیں۔
محسن نقوی کے زیر صدارت اجلاس میں احتجاج کے پیش منظر پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔