مزید 26 ہزار 622 غیر قانونی افغان باشندے پاکستان سے چلے گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 9 ستمبر سے 07 اکتوبر 2024 تک مزید 26 ہزار 622 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 9847 مرد، 7596 خواتین اور 9179 بچے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 07 اکتوبر تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 39 ہزار 668 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں