لاہور کے افق پر بادلوں کے ڈیرے،آج بارش کا بھی امکان

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے افق پر بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے جبکہ شہر میں آج بارش کا بھی امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج بادل برسنے کے 40 فیصد امکانا ت ہیں، لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 22 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، باغوں کے شہر لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 

ادھر بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی آج مطلع ابرآلود ہے، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور کوئٹہ میں آج بھی بارش کا امکان ہے، صوبے کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں