صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ کا گوردوارہ جنم استھان کا دورہ
ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بابا گورو نانک کے جنم دن کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ جنم دن پر آنے والے سکھ یاتریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، سکھ یاتریوں کو لانے کیلئے استعمال ہونے والی بسوں کی فٹنس کو مکمل یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے مہمان سکھ یاتریوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسمبلی میں کہا کہ اقلیت میرے سر کا تاج ہے۔