لاہور کے موسم میں نمایاں تبدیلی، گرمی و حبس کی چھٹی
لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم تبدیلی کی جانب گامزن ہے، شہر میں گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج باغوں کے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان ہے، لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک جا پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب چھٹی کے روز بھی فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی ، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں آج بھی پہلے نمبر پر براجمان ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 237 ریکارڈ کی گئی ہے۔