کراچی: کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، کمسن بچی زخمی
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ کمسن بچی زخمی ہوگئی۔
حادثہ بلدیہ روبی موڑ فرنیچر مارکیٹ کے قریب پیش آیا، اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 22 سالہ نوجوان کی فوری شناخت نہیں ہو سکی حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا جس کی زد میں دوسری موٹر سائیکل پر والد کے ہمراہ سوار 8 سالہ انشا زخمی ہوگئی۔
زخمی کمسن بچی کے والد کو معمولی چوٹیں آئی تھیں جسے طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا جبکہ نوجوان کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے میں رکھوا کر ورثا کی تلاش شروع کردی گئی۔