وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرین ٹریکٹر سکیم کا آغاز کر دیا

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور اقدام، گرین ٹریکٹر سکیم کا آغاز کر دیا گیا، مریم نواز شریف نے گرین ٹریکٹر پروگرام کی ڈیجیٹل بیلٹنگ کر دی۔

اوکاڑہ کے محمد یاسین ولد محمد اشرف گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے پہلے، چکوال کے طالب حسین ولد محمد حسین گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے دوسرےجبکہ ڈیرہ غازی خان کے غلام اکبر ولد حاجی غلام حسین گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے تیسرے کاشتکار ہیں۔

منصوبے کے مطابق اوکاڑہ میں 339، چکوال میں 111 اور ڈی جی خان میں 276 کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹر دیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے تمام کاشتکاروں کو مبارکباد دی، وزیراعلیٰ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 9500 کاشتکاروں کو ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ایم سکیم کے تحت دئیے جانے والے 4 اقسام کے گرین ٹریکٹرز کا معائنہ کیا اور ٹریکٹر پر سوار ہو کر اس کی خصوصیات کا جائزہ لیا، مریم نواز نے ٹریکٹر ڈرائیونگ کو خوشگوار تجربہ قرار دیا۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ 25 سے 50 ایکڑ اراضی پر گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار گرین ٹریکٹر بالکل مفت بذریعہ قرعہ اندازی دیں گے، پنجاب میں زراعت کو میکانائزیشن کے جدید دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں