اٹک میں سونے سمیت تمام معدنیات کی بغیر اجازت کان کنی پر پابندی عائد

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے معدنی ذخائر اور ماحول کے تحفظ کیلئے ضلع اٹک میں سونے سمیت تمام معدنیات کی بغیر اجازت کان کنی پر پابندی عائد کر دی۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اٹک میں 3 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی، اٹک میں دریائے سندھ کے اطراف سونے سمیت تمام معدنیات کی بلا اجازت کھدائی پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دریائے سندھ کے اطراف کان کنی یا کھدائی کی مشینری کی نقل و حمل پر بھی 3 ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں