آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے، محسن نقوی ٹیم کی فائٹنگ سپرٹ سے خوش

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹیم کی فائٹنگ سپرٹ سے خوش ہوگئے۔

پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹ سے ہرادیا اور کنگروز نے 204 رنز کا ہدف 34 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا

پاکستان بولرز نے میچ جیتنے کیلئے جان لگادی، چھوٹا ہدف بھی آسٹریلیا کیلئے مشکل بنادیا۔ حارث رؤف نے 3 ،شاہین آفریدی نے 2 ، نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ لی۔

دوسری جانب پی سی بی چیئرمین محسن نقوی ٹیم کی فائٹنگ سپرٹ سے خوش ہوگئے، ان کا کہنا تھاکہ شاباش ٹیم، ایک شخت میچ میں زبردست فائٹ کی، پلیئرز نے اپنا پورا زور لگا کر ہر ممکن فائٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا میچ ہی تھا، اعتماد ہے کہ ٹیم کم بیک کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں