سموگ: لاہور کے تعلیمی اداروں میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئیں

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سموگ کے دوران سکولوں میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ گھروں سے آن لائن کام کریں گے تاکہ تدریس کا سلسلہ جاری رہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سموگ کی چھٹیوں میں سکولوں میں ٹیچرز، والدین میٹنگز بھی نہیں ہوں گی اور اس دوران سکولوں میں سپورٹس، تفریحی دورے نہیں ہوں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں