دہشتگردی کیخلاف شہادتیں ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں: گورنر سندھ

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جنوبی وزیرستان میں 4 سکیورٹی اہلکاروں کو شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، 5 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

کامران ٹیسوری نے کہاکہ پوری قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، شہادتیں ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں، دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے حکومت پُرعزم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں