کوئٹہ دھماکے کے بعد اہم ریلوے سٹیشنز پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت

لاہور: (دنیا نیوز) گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کے بعد ریلوے حکام کی جانب سے ملک بھر کے اہم ریلوے سٹیشنز پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

لاہور ریلوے سٹیشن کے داخلی اور خارجی راستوں کے کیمرے فعال کر دیئے گئے ہیں، کیمروں کو سکیورٹی خدشات کے باعث فعال کیا گیا۔

داخلی اور خارجی راستوں پر ایک ہی ریلوے پولیس اہلکار موجود ہے جبکہ داخلی دروازے پر لگا ایک واک تھرو گیٹ بھی خراب ہے، مسافر اور قلی بغیر چیکنگ کے ہی ٹرین تک پہنچ رہے ہیں، ریلوے سٹیشن کے احاطے کے باہر بھی صرف ایک پولیس اہلکار موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 56 زخمی ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں