وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ڈنمارک میں پاکستانی سفیر شعیب سرور کی ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ڈنمارک میں پاکستانی سفیر شعیب سرور نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، تجارت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیر وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران سماجی و اقتصادی ترقی میں تارکین وطن کے کردار پر روشنی ڈالی۔

سفیر شعیب سرور نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال سے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا، سفیر نے دو طرفہ مزید کاروباری منصوبوں کے مواقعوں بارے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں