بلاول بھٹو زرداری نے قانون ساز کمیٹی تشکیل دے دی
کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی بزنس کیلئے قانون ساز کمیٹی تشکیل دے دی۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی سات ارکان پر مشتمل ہے، کمیٹی میں سینئر رہنما نوید قمر، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، شہادت اعوان اور شازیہ مری شامل ہیں۔
قانون ساز کمیٹی میں طارق شاہ جاموٹ، بیرسٹر ضمیر، اعجاز جاکھرانی اور سلیم مانڈوی والا کے نام بھی شامل ہیں۔