جھوٹ بولنے والوں پر اللہ کی لعنت، دوست ممالک پر الزام لگانا زیادتی ہے: طاہراشرفی
لاہور: (دنیا نیوز) علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے والوں پر اللہ کی لعنت، دوست ممالک پر الزام لگانا بڑی زیادتی ہے۔
بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا دوست ملک پر الزام جھوٹ ہے، میں بانی پی ٹی آئی کے اس دورے میں موجود تھا، اس دورے میں وفد کو سعودی عرب میں بہت احترام ملا۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ قمر باجوہ ساتھ تھے، ان کو کسی کی کال نہیں آئی، پاکستان اور سعودی عرب کسی صورت فلسطین کے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔