مریم نواز کل سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گی
لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گی۔
مریم نواز چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر دورہ کر رہی ہیں وہ 8 سے 15 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ مریم اورنگزیب سمیت 10 رکنی وفد بھی ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے دوروں کا انتظام کیا گیا ہے، پنجاب چائنہ ڈنر، پنجاب انویسٹمنٹ کانفرنس بھی دورے کے شیڈول میں شامل ہے۔