کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 40 سالہ شخص جاں بحق

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

حادثہ لیاقت آباد 10 نمبر پل کے قریب پیش آیا، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شہری شدید زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ محمد یوسف ولد محمد انس کے نام سے کی گئی، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں