کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں لانڈھی خرم آباد، ملیر اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب میں 100 کلو میٹر دور تھا۔
زلزلے کے زور دار جھٹکوں کے بعد اہل علاقہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔