توڑ پھوڑ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی توڑ پھوڑ کے کیس میں عبوری ضمانتوں میں 8 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف تحریکِ انصاف کے سنگجانی جلسے کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت کی۔
عمر ایوب اور زرتاج گل کی جانب سے وکلاء سردار مصروف اور آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور دونوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں۔
یہ بھی پڑھیں: توڑ پھوڑ کا کیس، اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع
بعدازاں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانتوں میں 8 جنوری کر توسیع کر دی۔