وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کرم کے عوام کو رعایتی نرخ پر گندم کی فراہمی کا فیصلہ

پشاور: (دنیا نیوز) ضلع کرم میں غذائی اجناس کی ضرورت پوری کرنے کے لئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے فوری اقدام کرتے ہوئے کرم کے عوام کو رعایتی نرخ پر گندم کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔

فیصلے کی روشنی میں کرم کے سرکاری گودام سے لوگوں کو رعایتی نرخ پر گندم فراہم کی جائے گی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کرم میں کشیدہ صورتحال کے باعث لوگوں کو درپیش مشکلات کا بھرپور احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرم کےعوام کو کھانے پینے،علاج معالجے اوردیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی میں تمام دستیاب وسائل بروئے کارلا رہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں