وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس کل سہ پہر تین بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں معرکہ حق میں پاکستان کی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

معرکہ حق کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی، اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پہ بھی غور کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں