شہر قائد میں پھر سے زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 3ریکارڈ

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی،زلزلہ کا مرکز ملیر کے شمال میں 7 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

واضح رہے کراچی میں یکم جون سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں