ساہیوال: ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آ کر خودکشی کر لی
ساہیوال: (دنیا نیوز) ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آ کر خودکشی کر لی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کا یہ واقعہ ساہیوال میں جھال روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا ہے، جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچوں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں، تاہم شناخت نہ ہو سکی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خود کشی کی اطلاع ملنے کے بعد ابتدائی تحقیقات شروع کی ہیں، تاہم ابتدائی طور پر خاتون کے اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔