نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا: عطا تارڑ
لاہور:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کوفروغ دیا۔
لاہور پریس کلب میں کتاب کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کا کیا حال کیا جا کر دیکھ لیں، کراچی سے پشاور اور گلگت سے گوادر تک چپے چپے پر نوازشریف کے منصوبے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ سینئرصحافیوں کےدرمیان موجودگی میرےلیے اعزازہے، صحافت اورصحافیوں سے تعلق بہت پرانا ہے، سازش کے ذریعے نوجوان نسل کوگمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کےذہن میں نوازشریف سے متعلق زہربھرا گیا، نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا، ترقی کے ہر منصوبے کی تختی پر نوازشریف کا نام لکھا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت نے آئی ایم ایف کوخط نہیں لکھا تھا، پی ٹی آئی نے ملک اورمعیشت کو شدیدنقصان پہنچایا، پی ٹی آئی نے کردارکشی اورنفرت کی سیاست کو فروغ دیا، کبھی کسی کو چور، گاڈفادر اور گالی گلوچ نہیں کی گئی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر بہت اہم ہے،دنیا کے سربراہان مملکت نوازشریف کا اچھے الفاظ میں تذکرہ کرتے ہیں، باغی چیئرمین پی ٹی آئی جب کرین سے گرے تو نوازشریف نے میٹنگ بلائی زخمی ہونے پر ن لیگ نے اپنے جلسہ منسوخ کردئیے، عطااللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ نوازشریف بانی پی ٹی آئی کی تیمار داری کےلئے ہسپتال گئے، اپوزیشن میں تھےتو قومی اسمبلی میں میثاق جمہوریت کی بات شہبازشریف نے کی تاکہ ملکی معیشت کو استحکام ملے تو کہا گیا کہ یہ این آر او مانگ رہے ہیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نوازشریف معمار پاکستان ہیں آج بھی ترقی کا سفر شہبازشریف اور مریم نواز اچھے انداز سے کررہی ہیں۔