ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ایک اور کامیابی مل گئی

ڈی جی خان: (دنیا نیوز) ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ایک اور کامیابی مل گئی۔

پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 289 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے اسامہ عبدالکریم بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

11 میں سے 9 امیدواروں نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، دسویں امیدوار نے آج ریٹائرمنٹ لے لی۔

واضح رہے کہ یہ نشست ن لیگ کے محمود قادر لغاری کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں