کراچی: تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے 2 سالہ بچہ جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور میں تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 سال کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ حادثے میں ماں زخمی ہوئی ہے۔
جاں بحق بچے کی شناخت منان اور زخمی خاتون کی زینب کے نام سے ہوئی، متوفی بچہ لیاری کھڈا مارکیٹ کا رہائشی تھا، بچے کی نعش اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ٹریلر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔