پاکستان نے یمن بحران کے حل کیلئے فوری اور متحدہ عالمی کوششیں ناگزیر قرار دیدیں
نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ یمن بحران کے حل کے لئے فوری امداد اور متحدہ عالمی کوششیں ضروری ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی اور انسانی پہلوؤں پر فوری توجہ لازمی ہے، پاکستان نے یمن کے عوام کو بھوک، بیماری اور بے دخلی سے بچانے کی اپیل کر دی۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ فوجی حل نہیں، صرف سفارت کاری اور امن روڈ میپ مؤثر ہے، عالمی برادری کو تیز اور مربوط امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان تمام فریقوں کو اقوام متحدہ کے امن روڈ میپ پر عمل کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ یمن کے بحران میں انسانی، سیاسی اور معاشی حل کے لئے فوری اقدام لازمی ہے۔