نئے اسلحہ لائسنس کی پرانی 20 ہزار درخواستیں رد کر دی گئیں

لاہور: (دنیا نیوز) ڈی سی آفس لاہور میں نئے اور پرانے اسلحہ لائسنس کی تجدید کا معاملہ، نئے اسلحہ لائسنس پر دس سال سے پابندی عائد ہے۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق نئے اسلحہ لائسنس کی پرانی 20 ہزار درخواستیں رد کر دی گئیں، نئی درخواست وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پرانے اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لئے 12 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، 12 ہزار درخواستوں کی تجدید کے لئے پڑتال کا عمل جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق اسلحہ لائسنس کی درخواستوں کی پڑتال کے بعد تجدید کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں