علیمہ خان، عظمیٰ خان، فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 13 فروری تک توسیع

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں علیمہ خان، عظمیٰ خان، اعظم سواتی، فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 13 فروری تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید اور منظر علی گل نے سماعت کی، سابق وفاقی وزیر اسد عمر عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔

علیمہ خان، عظمیٰ خان اور فواد چوہدری کی جانب سے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواستیں دائر کیں جنہیں عدالت نے منظور کر لیا، عدالت نے اعظم سواتی اور فواد چوہدری کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستیں بھی منظور کیں۔

دوران سماعت جمشید چیمہ، مسرت جمشید، شیخ امتیاز اور دیگر پیش ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پانچ مقدمات میں شاہ محمود قریشی بے گناہ ہیں، انہوں نے پیپلز پارٹی کو سیاسی جماعت اور مسلم لیگ ن کو عوامی تعلق سے الگ ثابت ہونے کی بات کی۔

اسد عمر نے ایران کی خراب صورت حال پر پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے علاوہ کوئی حل نہیں اور ایک نیا میثاق جمہوریت بنانے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں